سعودی عرب میں ایک اور تاریخ رقم: پہلی بار خواتین نے غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ تاش کا کھیل کھیلا

سعودی عرب میں ایک اور تاریخ رقم: پہ
لی بار خواتین نے غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ تاش کا کھیل کھیلا

ابتدائی مرحلے میں منجھے ہوئے مرد کھلاڑیوں کو شکست بھی دے دی، یہ پہلا موقع ہے کہ تاش کے پتوں کے کھیل کے ٹورنامنٹ میں خواتین کو بھی شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے(تازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ءسعودی عرب میں پہلی بار خواتین نے غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ تاش کھیل کر نہ صرف نئی تاریخ رقم کردی بلکہ حیران کن طور پر خواتین نے ابتدائی مراحل میں منجھے ہوئے مرد کھلاڑیوں کو شکست بھی دی۔یہ پہلا موقع ہے کہ تاش کے پتوں کے کھیل کے ٹورنامنٹ میں خواتین کو بھی شامل ہونیکی اجازت دی گئی ہے، اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں صرف مرد حضرات ہی حصہ لینے کے اہل تھے۔

تاش کے پتوں کا کھیل سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں مقبول ہے اور خواتین گھروں میں بھی تاش کھیلتی دکھائی دیتی ہیں۔زیادہ تر نوجوان خواتین اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ بھی گھروں میں تاش کا کھیلتی رہی ہیں اور اسی وجہ سے سعودی عرب کے مرد حضرات کی طرح خواتین بھی اس کھیل کی ماہر بن چکی ہ
گزشتہ ماہ سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اس بار تاش ٹورنامنٹ میں پہلی بار خواتین کو بھی کھیلنے کی اجازت دی جائے گی اور اب اس ٹورنامنٹ میں درجنوں خواتین کھلاڑیوں نے تاش کے پتوں کے اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کرکے مرد حضرات کو بھی حیران کردیا۔
ہر سال ہونے والی تاش چیمپیئن شپ میں اس بار خواتین کی تقریبا 2 درجن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور خواتین کی ٹیمیں مرد حضرات کی ٹیموں سے بھی مقابلہ کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین کی متعدد ٹیموں نے ابتدائی مرحلے میں مرد حضرات کی ٹیموں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائے بھی کرلیا تاہم کئی خواتین کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ نہ بنا سکیں۔تاش ٹورنامنٹ کا ا?غاز فروری کے پہلے ہی ہفتے میں ہوگیا تھا اور یہ ٹورنامنٹ 22 فروری تک جاری 

Comments

Popular posts from this blog

مسلمانوں کو 1947 میں ہی پاکستان بھیج دینا چاہیئے تھا،گریراج سنگھ

اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں”