اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں”

اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں

اورینج لائن ٹرین کو سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

ٹرین کی ٹکٹ 60 روپے بھی رکھیں تو سالانہ 10 ارب کی سبسڈی دینا ہوگی، کابینہ نے معاملہ اسمبلی کو بھیج دیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کی ہے کہ اگر اورینج لائن ٹرین کو 60 روپے کی ٹکٹ پر بھی چلائیں تو تو چلانے کے لئے بھی سالانہ 10 ارب کی سبسڈی دینا ہوگی اور لاگت کا قرضہ الگ سے ادا کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم اس رقم سے اسکول اور کالج چلائیں یا یہ ٹرین، کابینہ نے یہ فیصلہ عوامی نمائندوں پر چھوڑ دیا ہے اور معاملہ اسمبلی میں بھیج دیا ہے

یاد رہے زیادہ آپریشنل اخراجات اور قرضے کی وجہ سے حکومت تا حال اورینج لائن ٹرین کو چلانے کا فیصلہ نہیں کر پائی۔

چند دن پہلے سابقہ ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے ایک پروگرام میں بتایا تھا کہ اگر اورینج لائن ٹرین کی ٹکٹ 285 روپے بھی رکھی جائے تو ٹرین صرف اپنے اخراجات پورے کرے گی اور سود کی مد میں پھر بھی سالانہ چھ ارب روپیہ دینا ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

مسلمانوں کو 1947 میں ہی پاکستان بھیج دینا چاہیئے تھا،گریراج سنگھ