حافظ حمداللہ نے اپنی ویڈیو کے حوالے سے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی

حافظ حمداللہ نے اپنی ویڈیو کے حوالے سے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی

وزیرمملکت میری بہن ہیں اور میری بھی بہنیں اور بیٹیاں ہیں، اپنے بیان پر ان سے معافی چاہتا ہوں: سینیٹر حافظ حمداللہ کا بیا

اسلام آباد  تازہ ترین 18 فروری 2020حافظ حمداللہ نے اپنی ویڈیو کے حوالے سے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی، ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت میری بہن ہیں اور میری بھی بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو خاتون جہاں بھی موجود ہو وہ میری بہن ہے۔ میں اپنے بیان پر ان سے معافی چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگر میری وضاحت سے زرتاج گل کو تسلی نہیں ہوئی تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔
اسی ٹی وی شو میں موجود وزیرمملکت برائے موسمی تبدیلی زرتاج گل حافظ حمد اللہ کے بات کرنے سے پہلے ہی اٹھ کرچلی گئیں۔ یاد رہے کہاردو سیاست کی رپورٹ کے مطابق حافظ حمد اللہ سے ایک پشتو انٹرویو کے دوران سوال کیا گیاتھا کہ زرتاج گل کہتی ہیں کہ عمران خان کو دیکھوں تو حالات ٹھیک لگتے ہیں؟ اس پر حافظ حمد اللہ نے جواب دیاتھا کہ زرتاج گل سے پوچھو کہ مجھے دیکھ کر ان کو کیسا لگتا ہے؟کیونکہ میں عمران خان سے زیادہ خوبصورت اور جوان ہوں،میری مسکراہٹ بھی اچھی ہے اور بول چال بھی۔
حافظ حمد اللہ کے اس بیان پر پاس موجود لوگ بھی کھل کھلا کر ہنسنے لگےتھے۔حافظ حمد اللہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے،صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان پر عورت کی عزت کرنا لازم ہے۔خاص طور پر ایک سیاسی شخصیت کا خاتون کے حوالے سے اس طرح کا بیان شرمناک ہے۔صارفین جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حافظ حمد اللہ کے بیان کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

مسلمانوں کو 1947 میں ہی پاکستان بھیج دینا چاہیئے تھا،گریراج سنگھ

اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں”