مر اکمل کی معطلی پر حامد میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر سوال اٹھا دیا ہے

مر اکمل کی معطلی پر حامد میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر سوال اٹھا دیا ہے

 لگتا ہے کارروآئی عمر اکمل کے خلاف نہیں بلکہ ان کی ٹیم 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوئی ہے، تجزیہ نگار

htp//desertnewsfressher.blogspot.com

 تازہ ترین ۔20فروری2020ء htp//desertnewsfressher.blogspot.com پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا ، عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹیکرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے،پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

29 سالہ عمر اکمل کی معطلی خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے بھی بڑا دھچکا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔
اسی بارت میں پیغام جاری کرتے ہوئے تجزیہ نگار حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کا معاملہ کئی دنوں سے چل رہا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل قومی کرکٹر پر پابندی لگا کر خود کو مشکوک بنا لیا ہے۔
حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے کارروآئی عمر اکمل کے خلاف نہیں بلکہ ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مسلمانوں کو 1947 میں ہی پاکستان بھیج دینا چاہیئے تھا،گریراج سنگھ

اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں”