برطانیہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، 4 افراد ہلاک، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

برطانیہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، 4
افراد ہلاک، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

لندن تازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ءبرطانیہ میں سمندری طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریاں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔
اٹ لینڈ اور ویلز سمیت برطانیہ کے اکثر شمالی علاقوں میں طوفانی ہواں کے ساتھ بارش سے ساحلی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں امبر وارننگ اور ییلو وارننگ جاری کر دی گئی ہیں۔
یارکشائر میں ہنگامی صورتحال کے باعث فوج کو طلب کر لیا گیا ہے اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ رائل ائیر فورس کے ہیلی کاپٹرز سیلابی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ طوفانکے باعث برطانیہ میں ریلوے اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مسلمانوں کو 1947 میں ہی پاکستان بھیج دینا چاہیئے تھا،گریراج سنگھ

اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں”