آئی سی سی نے2نئے کپ کروانیکا فیصلہ کرلیا

آئی سی سی نے2نئے کپ کروانیکا فیصلہ کرلیا، یہ کب ہوںگے؟2023ء سے2031ء تک اگلے نشریاتی دورانیہ میں ٹی ٹونٹی20اورون ڈے فارمیٹ کے2 نئے ایونٹس چیمپئنز کپ کے نام سے شروع کرنیکا فیصلہ
کرکٹ کونسل(آئی سی سی نے) ”مزید مال“ کمانے کا منصوبہ بنا لیا، نئے دورانیے کے مجوزہ ایونٹس میں ٹی 20 چیمپئنز کپ کو بھی شامل کرلیا گیا جب کہ 10 ٹاپ ٹیموں کے درمیان ہر 4 برس بعد 48 میچز کا ایونٹ ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2023ء سے 2031ء تک کے اپنے اگلے نشریاتی دورانیہ میں ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ کے 2 نئے ایونٹس چیمپئنز کپ کے نام سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سامنے آنیوالی تفصیلات میں انکشاف کیا گیاکہ ٹی 20 چیمپئنز کپ 2024ء اور 2028ء میں منعقد کیا جائے گا، ون ڈے چیمپئنز کپ 2025ء اور 2029ء میں منعقد ہوں گے۔
ان کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 2026ء اور 2030ء میں انعقاد ہوگا،ون ڈے ورلڈ کپ 2027ء اور 2031ء میں منعقد کیے جائیں گے۔ون ڈے چیمپئنز کپ دراصل سابقہ چیمپئنز ٹرافی کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں صرف 6 ٹاپ ٹیموں کے درمیان 16 میچز ہوں گے،ٹی 20 چیمپئنز کپ میں ٹاپ 10 ٹیموں کے درمیان 48 میچز کھلانے کا ارادہ ہے جو گذشتہ ایک روزہ ورلڈ کپ کے میچز کے برابر ہیں۔
ممبر ممالک کو ہدایت کی گئی کہ2023ء سے 2031ء کے دوران شیڈول ان ایونٹس میں سے کسی کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہوں تو 15 مارچ سے پہلے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی اور اس کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ گورننگ باڈی کو سال میں کم سے کم ایک عالمی ایونٹ کا انعقاد ضرور کرنا چاہیے۔ اسی طرح اگلے دورانیے میں 2025ء، 2027ء، 2029ء اور 2031ء میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز بھی ہوں گے۔ سفید بال کے دونوں فارمیٹس ورلڈ کپ کے علاوہ ویمنز چیمپئنز کپ بھی منعقد کیے جائیں گے تاہم ان میں ٹیموں اور میچز کی تعداد کم ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

مسلمانوں کو 1947 میں ہی پاکستان بھیج دینا چاہیئے تھا،گریراج سنگھ

اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں”