28 سال کی عمر میں 130 لڑکوں کے ساتھ ہم بستری ، جنسی تعلقات کی رسیا نوجوان ماڈل نے حیران کن انکشافات کر دیئے

28 سال کی عمر میں 130 لڑکوں کے ساتھ ہم بستری ، جنسی تعلقات کی رسیا نوجوان ماڈل نے حیران کن انکشافات کر دیئے

لندن جنسیت کی رسیا 28سالہ لڑکی نے اپنی ہوس کی ایسی کہانی دنیا کو بتادی ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فرینکی کونسیڈائن نامی اس لڑکی، جو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک 130مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر چکی ہے۔ اس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اپنی 21ویں سالگرہ پر اس نے ایک ہی دن میں 4مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔
فرینکی کا کہنا تھا کہ جنسی تعلق کی اس لت نے میری ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے اور میں ڈپریشن کی مریض ہو گئی۔ میری حالت یہ تھی کہ ایک بار میں حاملہ ہو گئی اور مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس بچے کا باپ کون ہے چنانچہ میں نے اسقاط حمل کروا دیا۔ میں کئی بار جنسی تعلق سے لاحق ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہوئی۔ میں نے 14سال کی عمر میں جنسی تعلق قائم کرنا شروع کر دیا تھا۔ میرا ایک لڑکے کے ساتھ تعلق قائم ہوا مگر اس تعلق کے ایک سال بعد ہی میں نے اس کے ساتھ بے وفائی شروع کر دی۔
فرینکی نے بتایا کہ اس کے اگلے 3سال بعد میں 80مردوں کے ساتھ تعلق قائم کر چکی تھی۔ ان میں سے اکثر میرے لیے اجنبی تھے جنہیں میں بارز یا دیگر جگہوں پر ملتی اور اپنی لت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ان کے ساتھ چلی جاتی تھی۔ 26سال کی عمر میں مجھ میں جنسی لت کی بیماری کی تشخیص ہوئی اور میں نے علاج کروانا شروع کیا۔ اب میری اس لت سے جان چھوٹ چکی ہے مگر میں جب بھی اپنے ماضی کے بارے میں سوچتی ہوں، کانپ کر رہ جاتی ہوں

Comments

Popular posts from this blog

مسلمانوں کو 1947 میں ہی پاکستان بھیج دینا چاہیئے تھا،گریراج سنگھ

اورینج لائن ٹرین کو 10 ارب کی سبسڈی دیں یا اسکول ہسپتال بنائیں”